5 جنوری 2014 - 20:30
دو سو سے زائد دہشتگرد شامی فوج کے سپرد

شام میں دہشتگردوں سے وابستہ دو سو سے زائد مسلح افراد نے ہتھیار ڈاتے ہوئے خود کو شامی فوج کے سپرد کردیا۔

ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع برزہ کے علاقے میں حکومت شام کے ساتھ شام کی آزاد فوج نامی گروہ کے طویل مذاکرات اور فریقین کے درمیان فائر بندی پر پیدا ہونے والی مفاہمت کے بعد شام کی آزاد فوج نامی گروہ کے دو سو سے زائد مسلح افراد نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو حکومت شام کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب حلب کے مضافات میں جیش المجاہدین اور داعش گروہ کے درمیان اختلافات اور ان اختلافات کے نتیجے میں ان دونوں گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ادھر الرقہ اور لاذقیہ کے علاقوں میں بھی محاذ اسلامی اور داعش گروہ کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں سرگرم عمل مسلح دہشتگرد گروہوں کے درمیان، شام کے فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والی شکست کے بعد اختلافات اب شدت اختیار کرتے جارہے ہیں جن میں آپس میں مسلح جھڑپیں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

.....

/169